Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کےلئے نیب سے مدد طلب

پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کےلئے نیب سے مدد طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے نیب سے مدد طلب کر لی ہے۔

کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ہیر پھیر کی نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کو ارسال کرے۔
ذرائع کے مطابق زیرِ جائزہ مالی بے ضابطگیوں میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملات بھی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے اجلاس کے دوران مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 50 آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔
اجلاس میں اسپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے اور آڈٹ اعتراضات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔