Saturday, June 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچین کی لاجسٹک انڈسٹری کا پراسپیریٹی انڈیکس مئی میں 50.3 فیصد رہا

چین کی لاجسٹک انڈسٹری کا پراسپیریٹی انڈیکس مئی میں 50.3 فیصد رہا

بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی کے مہینے کا چین کا لاجسٹک انڈسٹری پراسپیرٹی انڈیکس جاری کیا ۔

انڈیکس کے مطابق مئی میں، لاجسٹکس کی طلب میں مستحکم اضافہ ہوا، اورپراسپیرٹی انڈیکس دوبارہ توسیعی رینج میں داخل ہو ا۔ مئی کا پراسپیرٹی انڈیکس 50.3 فیصد رہا، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے اور یہ ایک بار پھر توسیعی زون میں واپس آ گیا ہے۔

ذیلی اشاریوں میں سے زیادہ تر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان میں کل کاروباری حجم ، نئے آرڈرز ، مقررہ اثاثوں میں تکمیل شدہ سرمایہ کاری اور روزگار کا اشاریہ ،سبھی توسیعی زون میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔