ہومپاکستانپولینڈکے سفارتخانے کی کوہاٹ دھماکے کی مذمت

پولینڈکے سفارتخانے کی کوہاٹ دھماکے کی مذمت

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں پولینڈ کے سفارتخانے نے کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پولش سفارتخانے نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفارتخانے نے کہا کہ پولینڈ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔