ہومبریکنگ نیوزایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ دوبارہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ دوبارہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے سزا معطلی اور رہائی کا حکم ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کیے جانے والے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس دوران پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ اڈیالہ جیل لے گئی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں ریاست مخالف بیانیہ، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔