Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزگلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی

گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی

گلگت: (آئی پی ایس) گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلہ میں وفاقی وزراء، چیرمین سینٹ، صدر اور وزیراعظم کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنرراجہ شہباز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابطۂ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی امیدوار نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دفعہ 234 نافذ کر دی گئی، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزراء کو نوٹسز جاری کر دیے گئے، انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار ہے، سکیورٹی پلان کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔