Saturday, May 23, 2026
ہومتازہ ترینفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال

تہران: (آئی پی ایس)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر، سپیکر پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ سے تہران میں ملاقاتیں کیں اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات بھی کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی اور ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور امریکا کے ساتھ جاری تنازعات میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر ایران امریکا امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں کریں گے، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔