بیجنگ :وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے چین کے چار روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ چین، چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم اعلیٰ سطح تبادلہ ہے۔
چین کو امید ہے کہ اس دورے کو ایک نئے موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھائیں گے، ہمہ جہتی تعاون کو گہرا کریں گے اور نئے دور میں مزید مضبوط چین۔پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے ایک نئے باب کا مشترکہ طور پر آغاز کریں گے۔
