اسلام آباد (سب نیوز)ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور لائیو لوکیشنز تبدیل ہوگئے، جی پی ایس اسپوفنگ کے باعث ریڈار اور ٹریکنگ میں لوکیشن گلچز کا سامنا ہے۔
دوحہ کراچی کی پروازکیو آر604 کا فلائٹ ڈیٹا بھارتی شہر امرتسر میں لینڈنگ ظاہر کررہا ہے جب کہ دوحہ اسلام آباد کی پرواز کیو آر632 کی بھارتی شہر کوچن میں لینڈنگ ظاہر کی گئی۔ذرائع کے مطابق فضائی روٹس کی درست پوزیشن ظاہر نہ ہونے سے ٹریکنگ ڈیٹا میں گڑبڑ ہوئی، پوزیشننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ نمبرز اور روٹس تبدیل ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، خطے میں حالیہ عسکری تنا، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایسی صورتحال پیش آتی ہے، ایران کے اطراف امریکی فوجی نقل و حرکت کے دوران جی پی ایس اسپوفنگ عام ہے۔دوسری جانب ہوائی جہاز ہی نہیں، خطے میں بحری جہاز بھی جی پی ایس سگنل کے مسائل کا شکار ہیں۔
