ہومتازہ ترینمصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیدی

مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیدی

قاہرہ (آئی پی ایس )مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حوثیوں کے حملوں کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد کی منظوری طلب کی تھی۔مصر کی پارلیمنٹ نے یمن کے حوثیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس فیصلے سے مصر کے علاقائی تنازع میں براہِ راست شامل ہونے کا امکان بڑھ گیا کیونکہ ایران کے اتحادی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آ رہی ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مدد طلب کرے تو مصر اپنے خلیجی اتحادی اور دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک کے دفاع میں تعاون کر سکے۔خیال رہے کہ حوثیوں کی پیش قدمی سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان واقع اہم بحری گزرگاہ باب المندب کو بھی خطرات لاحق ہیں۔یہ راستہ مصر کی نہر سویز تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے اور عالمی تجارت و تیل کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔مصر ماضی میں خلیجی ممالک پر ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے حملوں کی مذمت کرتا رہا ہے تاہم اس نے اب تک براہِ راست لڑائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔