اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، جس کی سربراہی شہباز شریف خود کریں گے، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلی گلگت بلتستان شامل ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے بڑھتی آبادی کے کیلئے موثر اور مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی ۔
بڑھتی آبادی کے مسائل پر اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دباو بڑھ رہا ہے اوریہ مسئلہ ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے ، وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے ، بھرپور کوشش ہے کہ متوازن ترقی کے ذریعے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پایا جا سکے ۔ وزیراعظم نے کہا آبادی کے بہتر نظم و نسق کیلئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے ، عوامی آگاہی مہم میں علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماں کی شمولیت یقینی بنائی جائے
اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کنٹرول و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا شرح افزائش دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے، بریفنگ میں بتایا گیا خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے آبادی پر قابو پانے میں اہم کردار ہے ، سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے جوڑنے جائے گا ۔
