Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینایران جنگ کے معاملے پرٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام

ایران جنگ کے معاملے پرٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ایک ووٹ سے ناکام ہوئی اور ووٹنگ میں قرارداد کے خلاف 50 اور حق میں 49 ووٹ ڈالے گئے،قرارداد سینیٹر جیف مرکلے نے پیش کی تھی جبکہ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے تین اراکین نے بھی جنگ کے خلاف ووٹ دیا،قرارداد کی صرف ایک ووٹ کے فرق سے ناکامی نے ٹرمپ کی جنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بے چینی کو ظاہر کیا، ڈیموکریٹس کی جانب سے بار بار ووٹ کرانے کی حکمتِ عملی کے سربراہ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور وہ دن جلد ہی آسکتا ہے جب یہ سینیٹ صدر سے کہے گی کہ اس جنگ کو روک دو۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد صرف ایک ووٹ کے معمولی فرق سے ناکام ہوگئی۔ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 49 جب کہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے جس کے نتیجے میں یہ تجویز ناکام ہو گئی۔قرارداد سینیٹر جیف مرکلے نے پیش کی جب کہ ری پبلکن پارٹی کے تین اراکین نے بھی اس کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے جنگی اختیارات محدود کرنے کی مخالفت نہیں کی۔قرارداد کی اس معمولی فرق سے ناکامی کو صدر ٹرمپ کی ممکنہ جنگی پالیسیوں کے حوالے سے ایوان میں پائی جانے والی تقسیم اور تشویش کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین، جو بار بار اس معاملے پر ووٹنگ کی حکمتِ عملی کی قیادت کر رہے تھے نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور وہ دن زیادہ دور نہیں، جب سینیٹ صدر کو واضح طور پر کہے گی کہ اس جنگ کو ختم کردیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔