Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک باوقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سفارتی، پارلیمانی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں معزز شخصیات نے شرکت کی۔
نمایاں شرکاء میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان،، سینئر وزیر پنجاب مریم اونگزیب ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان، مختلف ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، سفیروں اور دیگر معزز مہمانوں کے علاوہ آذربائیجان–پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ظفر بختاوری بھی شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مثالی ہیں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ عبدالعلیم خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پاکستان کے لیے آذربائیجان کی مستقل حمایت کو سراہا، جبکہ آذربائیجان کے سفیر عزت مآب Khazar Farhadov نے دوطرفہ دوستی کی مضبوطی اور تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا۔
یہ تقریب پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے سفارتی، پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاس تھی۔
تقریب کی خاص بات یادگاری کیک کاٹنے کی تقریب تھی، جو اسلام آباد اور باکو کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی علامت بنی۔ دونوں ممالک کے حکام نے تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس تقریب نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دیرینہ دوستی کو اجاگر کیا، جبکہ رہنماؤں نے آذربائیجان کی شاندار تاریخ اور آزادی کے بعد اس کی ترقی کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔