ہومتازہ ترینمولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کی نشان دہی، مسمار کرنے کا نوٹس جاری

مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کی نشان دہی، مسمار کرنے کا نوٹس جاری

اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کی وفاقی دارالحکومت میں واقع رہائش گاہ پر کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)پر غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف نوٹس چسپاں کردیا۔
سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کردی ہے اور نوٹس میں سیکیورٹی گارڈز کے کیبن اور جنریٹر کو سی ڈی اے کی اراضی پر قائم قرار دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کو سی ڈی اے نے گھر میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے اور خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے 15 روز کی مہلت دیدی۔سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر عمارت سیل یا غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی کارروائی ہوگی۔سی ڈی اے نے امان اللہ محمد یونس کو عمارت کے مالک کے طور پر نوٹس جاری کیا ہے جبکہ 18مارچ 2019 کو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔