Monday, May 11, 2026
ہومتازہ ترینچیئرمین سینیٹ کی بنوں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

چیئرمین سینیٹ کی بنوں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد:(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع بنوں کے فتح خیل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوئے۔


انہوں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔