Wednesday, May 6, 2026
ہومپاکستانملک کے 79 اضلاع میںانسدادِ پولیو مہم 18مئی سے شروع، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

ملک کے 79 اضلاع میںانسدادِ پولیو مہم 18مئی سے شروع، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر کے 79مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
پولیو مہم کے دوران تقریبا ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مئی کی یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ کے 20 مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
این ای او سی نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔