لاہور(آئی پی ایس) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
لاہور میں شادی کی تقریب میں کی گئی غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔
جواب میں پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میں پارٹی کا صدر ہوں، پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا، پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
