Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانپبی میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں، چینی پیپلز لبریشن آرمی بھی شریک

پبی میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں، چینی پیپلز لبریشن آرمی بھی شریک

راولپنڈی،خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی بھی شریک ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ایس سی او کے انسداد دہشتگردی سٹرکچر کا حصہ ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے دستے شریک ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت شامل ہے، مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی سپیشل فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، مشقوں کا پہلا مرحلہ رکن ممالک میں 26 تا 31 جولائی منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشقوں کیدوران انسداددہشتگردی کیحوالیسیمختلف ڈرلزاورآپریشن کیے جائیں گے، علاقے کا محاصرہ، سرچ، کلیئرنس اور کلوز کوارٹر بیٹل شامل ہیں، ان مشقوں سے انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں ربط مزید مضبوط ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔