اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز کی سنیارٹی متاثر ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹرانسفر ہونے والے 3 ججز سنیارٹی لسٹ میں تینوں صوبوں میں جونیئر جج بن گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نمبر تھا، تبادلے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ سنیارٹی لسٹ میں بارہواں نمبر ہوگا۔
جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں تیسرا نمبر تھا، تبادلے کے بعد جسٹس بابر ستار پشاور ہائی کورٹ میں چھٹے نمبر پر چلے گئے، اس کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے مطابق چھٹے نمبر پر تھیں، جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں تبادلے کے بعد جسٹس ثمن رفعت کا سنیارٹی لسٹ کے مطابق 16 واں نمبر ہوگا۔تینوں ججز کا پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں تبادلوں کے بعد وہ اب بطور جونیئر جج کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس بابر ستار انتظامی کمیٹی کا حصہ بن جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز کی سنیارٹی متاثر، کس ،کس نمبر پر چلے گئے تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
