لاہور(سب نیوز )معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا سربراہ لگایا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر حسنات برطانیہ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں کام کرنے کا وسیع تجربے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسنات نے جوائن کرنے کیلیے دو ماہ کا وقت مانگا ہے، انہوں نے جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر حسنات کو لیڈی ڈیانا کے ساتھ دوستی پر شہرت ملی۔ لیڈی ڈیانا نے 1996 میں دورہ لاہور میں ڈاکٹر حسنات کی والدہ سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات کے ماموں ڈاکٹر جواد ساجد خان بھی معروف ہارٹ سرجن ہیں۔
