Wednesday, April 22, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا پوری امید ہےکہ فریقین تنازع کےمستقل خاتمےکیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کےدوسرے دور میں جامع ‘امن ڈیل’ کوانجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔