Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری، مختلف رجسٹریز میں بینچز کی تشکیل

سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری، مختلف رجسٹریز میں بینچز کی تشکیل

اسلام اباد (آئی پی ایس )رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی ہدایت پر 22 اور 23 اپریل کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت مختلف رجسٹریز میں بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منیب اختر، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیمبر ورک انجام دیں گے۔

پشاور رجسٹری میں 22 اور 23 اپریل کو تین بینچز سماعت کریں گے۔ پہلا بینچ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔ دوسرا بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا جبکہ تیسرا بینچ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا۔

اسی طرح لاہور رجسٹری میں بھی 2 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ایک بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا، جبکہ دوسرا بینچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل ہوگا۔ روسٹر کے مطابق تمام بینچز مقررہ تاریخوں پر مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔