Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

اسلام اباد (آئی پی ایس )اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو قریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

اس دوران بشری بی بی کی آنکھ کے آپریشن اور اس کے بعد ہونے والے طبی معائنے پر گفتگو کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کی صحت کے معاملات بھی زیر بحث آئے، جبکہ زیر سماعت مقدمات اور اپیلوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور کچھ عرصے سے عمران خان کی ملاقاتیں بند ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔