Friday, April 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے گفتگو،امریکی صدرنے مشورہ سنجیدگی سے لیا،عالمی خبر ایجنسی

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے گفتگو،امریکی صدرنے مشورہ سنجیدگی سے لیا،عالمی خبر ایجنسی

نیویارک (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں ایک رکاوٹ ہے۔برطانوی خبررساں ایجسنی نے پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا جس میں مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔تاہم امریکی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کی رائے پر غور کریں گے۔ موجودہ خطے کی صورتحال میں یہ رابطہ کافی اہم تصور کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔