اسلام آباد (سب نیوز )ایف آئی اے کارپوریٹیو کرائم سرکل سے متعدد افسران کا امیگریشن سرکل تبادلہ کر دیا گیا۔جاری تحریری احکامات کے مطابق تبادلے حج آپریشن کی وجہ سے کیے گئے ہیں جو آئندہ احکامات تک قابل عمل رہیں گے،احکامات کے مطابق کل 10افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔جنہیں فوری چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔،

