Tuesday, April 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزایک سونوے ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت، پی ٹی آئی وکلاء متحرک

ایک سونوے ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت، پی ٹی آئی وکلاء متحرک

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کے لیے پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ، مرتضی طوری ہائیکورٹ پہنچے ،
پی ٹی آئی کے وکلاء نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ اور مرتضیٰ طوری کیس کو سماعت کے لیے مقرر کروانے کی غرض سے ہائیکورٹ پہنچے۔ وکلاء کا مؤقف ہے کہ کیس کی سماعت گزشتہ جمعرات کو تعطیل کے باعث نہ ہو سکی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ سماعت کے لیے تاریخ مقرر کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ وہ چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کریں گے اور درخواست کریں گے کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔