Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار

ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔


نائب وزیراعظم اور وزیو خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ روزانہ دو جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے، یہ ایران کی جانب سے ایک خوش آئند اور تعمیری اقدام ہے، ایران کا یہ اقدام امن کی نوید ہے، خطے میں استحکام کے فروغ میں مدد دے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک بامعنی قدم ہے، مکالمہ، سفارت کاری اور ایسے اعتماد سازی کے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
نائب وزیراعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔