Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینجاپان کے سفیر کی جانب سے یومِ پاکستان پر خصوصی پیغام

جاپان کے سفیر کی جانب سے یومِ پاکستان پر خصوصی پیغام


اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان میں جاپان کے سفیر، عزت مآب مسٹر اکاماتسو شوئیچی نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ “جب آپ سب تاریخی یومِ پاکستان منا رہے ہیں، میں اس بابرکت موقع پر پاکستان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم دن پر ہمیں ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
سفیر نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
یومِ پاکستان مبارک ہو!
پاکستان-جاپان دوستی زندہ باد!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔