Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم روس میں تاجر برادری سے ملاقات کریں گے، شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔