خانیوال،موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کر دی، رقم اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق خانیوال سے لاہور جانے والے فیملی قیمتی پرس کو جڑانوالہ ریسٹ ایریا میں بھول گئی تھی۔واجد نامی شہری نے پٹرولنگ افسران عثمان اور آفتاب اقبال کو پرس گمشدگی کی اطلاع دی۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے پرس میں 43,910 روپے، زیورات اور قیمتی اشیا موجود تھیں۔ڈی ایس پی حسنات شاہ اور پٹرولنگ افسران نے ریسٹ ایریا سے رقم اور زیورات سے بھرے پرس کو تلاش کرکے اسے مالکان کے حوالے کر دیا۔
موٹروے پولیس افسران نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
