ہومتازہ ترینجسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لئے مقرر

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔