ہومتازہ ترینٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ

ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے، میں نے 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکاہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے، میں نے 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکا ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔