ہومپاکستانضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور فوج تعیناتی کی منظوری دیدی۔انتخابی حلقوں میں فوجی دستے الیکشن والے حلقوں میں 22 سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے ،فوجی جوان ریزرو فورس کے تحت ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ہری پور این اے 18،فیصل آباد این اے 96، این اے 104 پر ضمنی الیکشن اتوار کو ہو گا جب کہ ساہیوال این اے 143 ڈی جی خان این اے 185 لاہور این اے 129 پر بھی فوج تعینات ہو گی ۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ حکام کو کاپیاں ارسال کر دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔