جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ پاکستان انویسٹر فورم کے سابق صدر، معروف کاروباری و سماجی رہنما اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری شفقت محمود بھاری اکثریت سے ایک بار پھر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح جدہ کے ممتاز کاروباری و سماجی رہنما چوہدری عبدالخالق لک بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابی عمل پاکستان قونصلیٹ جدہ کے افسران کے بھرپور تعاون سے شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔ اعلانِ نتائج کے بعد جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے انویسٹر فورم کے اراکین نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے منتخب نمائندوں کی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔
کامیابی کی خوشی میں پورا دن جشن کا سماں رہا، اور کمیونٹی کے افراد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔ چیمہ چوہدری گروپ کے سربراہ چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان، سجاد خان، ولید بہادر، کبابش آرٹس کونسل کے سربراہ علی خورشید چوہدری افتخار چیمہ، چوہدری رفاقت چیمہ، اظہار خان کنگ چوہدری بلو شیر گروپ یاران جدہ گروپ چوہدری برادران ندیم عبداللہ، آدھی جمشید جمی، محمد بوٹا، سردار محمد اقبال اور جدہ کی دیگر شخصیات نے کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اراکین مل کر پاکستان انویسٹر فورم کو مزید فعال کریں گے، مضبوط پاکستان اور مضبوط پاکسعودی تعلقات کے لیے بھرپور کرداراداکریںگے۔
