اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالسلام شیخ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ تعلیم آفتاب رشید، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چیئرمین سی ڈی اے شاہد کیانی، ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹر احسن، ڈی جی پروٹوکول چیف جسٹس آف پاکستان طاہر رشید، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی ایم ایس چوہدری وارث، اور ڈائریکٹر سینیٹ اسد مروت نے شرکت کی۔بعدازاں سینیٹر عبدالقادر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سابق پی آئی او اور سینئر افسر وزارت اطلاعات را تحسین علی خان،مشیر چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عامر وحید شیخ، ڈی آئی جی سلمان خان، ایس ایس پی ڈاکٹر نوید عاطف (بھائی ایم ڈی دنیا ٹی وی نوید کاشف)، ڈاکٹر ذوالفقار، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب فرحان ستار، ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان سیفان اللہ، اور اورنیوز ون چینل کے اینکر پرسن کاشف رفیق شامل تھے،دیگر معزز شخصیات نے بھی ناصر رفیق چودھری کی رہائش گاہ جا کر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
مختلف وزارتوں و محکموں کے نمائندگان، سینیٹ سیکریٹریٹ کے افسران، صحافیوں اور مقامی برادری کے افراد نے بھی میں شرکت کی اور ناصر رفیق چودھری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر برائے غربت مٹا و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر انوشہ رحمن نے چودھری محمد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات اور مغفرت، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
