کراچی ، محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی نے سندھ میں پیر سے 50 فیصد حاضری کیساتھ اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر سے اسکول کھلنے کے معاملے پر سیکرٹری تعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ50 فیصد حاضری کیساتھ 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو تین روزکے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی اور تمام اسکول تین دن ایک گروپ اور تین دوسرے گروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،عملہ 100فیصدویکیسن کے ساتھ آسکے گا۔یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے 100فیصد ویکسی نیشن والے اسکولوں کو 30اگست سے 50فیصدحاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
