ہومپاکستانافغانستان کے لوگوں کو تنہا چھوڑا گیا تو انتشار پیدا ہوگا، چوہدری فواد حسین

افغانستان کے لوگوں کو تنہا چھوڑا گیا تو انتشار پیدا ہوگا، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو تنہا چھوڑا گیا تو انتشار پیدا ہوگا،افغانستان میں استحکام کیلئے بڑی طاقتوں کامتحرک کردار اہم ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت خلا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ وہاں انتشار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے لیکن افغانستان میں استحکام کیلئے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔