Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی جبکہ کلاڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں، مربوط ریلیف ورک پر گفتگو کی گئی۔بھارتی جیلوں میں طویل عرصہ سے مقید کشمیری لیڈر یسین ملک و دیگر اسیر کشمیری رہنماوں کی رہائی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز دی گئی۔مدنی مسجد کی تعمیرِ نو کی تجاویز سمیت دیگر امور پر تبادلِ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔