اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس جون 2021 سے اب تک 48 کڑور 70 لاکھ 68 ہزار 158روپے موصول ہوئے۔مزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رواں برس جون 2021 سے اب تک مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی اور اضافی تعمیرات پر 156 نوٹسز جاری کئے، جبکہ 20 سے زائد عمارتوں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور مالکان کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ غیر قانونی اور اضافی تعمیرات کو فورا ختم کردیا جائے، بصورت دیگر غیر قانونی اور اضافی تعمیرات کو سیل یا مسمار کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے 253 رہائشی عمارتوں کی منظوری بھی دی اور 18 کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو موصول ہونے والی 80 فیصد سے زائد عوامی شکایات پر کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے یہ کارروائیاں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون، جی ایٹ، جی ٹن، جی الیون، ایف ٹن، ایف سکس، ایف سیون، آ ئی سیریز کے علاوہ مارگلہ ٹائون اور راول ٹان کے علاقوں میں کی ہیں۔
سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس 48 کڑور 70 لاکھ سے زائد ریونیو موصول
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
