Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت

پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت

اسلام آباد:(آئی پی ایس) یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔