Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپاکستان تاجکستان کے پی کے اور ختلون ریجن میں بزنس فورم منعقد کریں گے

پاکستان تاجکستان کے پی کے اور ختلون ریجن میں بزنس فورم منعقد کریں گے

پشاور(سب نیوز)پاکستان اور تاجکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی کے) اور تاجکستان کے علاقے ختلون میں بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔


یہ اتفاق رائے جمہوریہ تاجکستان کے چارج ڈی افیئرز سیدجون شفیع زودہ اسماعیل اور خیبر پختونخواہ (کے پی کے) کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان آج گورنر ہاؤس میں ملاقات میں طے پایا۔

فریقین نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے رابطوں، تعلیم، زراعت، سیاحت، ثقافت اور فن، کھیل، بینکنگ، فضائی مواصلات کے علاوہ باہمی تعاون کے دیگر موضوعات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات اور مزید ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کی صوبائی قیادت جمہوریہ تاجکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے خطے کے کامیاب کاروباری افراد کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔