اسلام آباد،مون سون بارشوں میں کمی ، شہر اقتدار میں پانی کے بڑے بحران نے سر اٹھا لیا ،جڑواں شہروں میںآئندہ 48 دنوں میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، سی ڈی اے نے خانپور ڈیم حکام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا، خان پور ڈیم انتظامیہ سے زرعی مقاصد کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں میں کمی،خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 44 فٹ کی کمی واقع ہو گئی جس کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میں پانی سپلائی کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے ، حالیہ بارشوں کے باوجود خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1982 کی بجائے 1938 فٹ ہے۔ سی ڈی اے نے خانپور ڈیم حکام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ خا نپور ڈیم سے زرعی مقاصد کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کو فی الفور بند کیا جائے، 1991کے معاہدہ اور پانی کی قومی پالیسی 2018 کے تحت پانی کی سپلائی کو مقدم رکھنا لازم ہے، موجودہ صورتحال میں فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ جڑواں شہروں بشمول کینٹ کو پانی کی سپلائی مممکن بنائی جا سکے ۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کے مطابق جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تو راولپنڈی میں بھی بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے،پیرودھائی، ڈھوک حسو،ڈھوک مٹکال ،شمس آباد،صادق آباد میں زیر زمین پانی سطح گرچکی ہے، ٹیوب ویلوں سے سپلائی ممکن نہیں دارومدار خانپورڈیم پر ہے،شہری پانی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ بحرانی کیفیت سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔
مون سون بارشوں میں کمی ، شہر اقتدار میں پانی کے بڑے بحران نے سر اٹھا لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

