اسلام آباد،بل نادہندگان کے میٹر کنکشن کاٹنے والی بجلی سپلائی کمپنیوں کے بھی نادہندہ ہونے کا انکشاف ،کے الیکٹرک اور پیپکو کے زمے پی ٹی وی کے ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا،کے الیکٹرک اور پیپکو کی جانب سے پی ٹی وی فیس کی عدم ادائیگی پر پاکستانی ٹیلی ویژن کو ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد کا نقصان۔
دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک اور پیپکو کے زمے پی ٹی وی کے ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے ،پیپکو نے ساڑھے پانچ ارب سے زائد جبکہ کے الیکٹرک نے 44 کروڑ سے زائد رقم پی ٹی وی کو ادا کرنی ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارتوں کی سطح پر بقایا جات کی ادائیگی کے لیے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکٹرک سپلائی کمپنیاں گھریلو صارفین سے ماہانہ 35 روپے اور کمرشل صارفین سے 60 روپے پی ٹی وی فیس وصول کرتی ہیں۔
بل نادہندگان کے میٹر کنکشن کاٹنے والی بجلی سپلائی کمپنیوں کے بھی نادہندہ ہونے کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

