Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رحمت العالمین اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رحمت العالمین اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رحمت العالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے۔

ممتاز مصنف، محقق اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ظفر محمود ملک، ڈاکٹر فرخندہ ضیا، علامہ عارف حسین واحدی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز ان مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ ممتاز دانش ور خورشید ندیم اس اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر سید ضیا الرحمن ریجنل دعوی سینٹر کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

8e25ce7c a3ae 4341 b348 3e834e398365 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔