ہومبریکنگ نیوزافغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی

افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی

کابل (آئی پی ایس ) افغا نستان میں طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان مخالف گروپ یفتل کے بعد اب زیبک اور بدخشاں میں بھی مربوط حملے کررہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق توپ خانہ علاقے میں طالبان کی چوکیوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں، ان جھڑپوں کے دوران 15 طالبان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید علاقوں تک لڑائی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بدخشاں میں طالبان رجیم کی گرفت کمزور پڑنے لگی اور بڑھتی دراڑیں مزید واضح ہو چکی ہے۔اس سے پہلے مزاحمتی گروپ سپاہیانِ میہن نے یفتل ، بدخشان میں ضلعی ہیڈکوارٹر، پولیس اور انٹیلی جنس دفاتر عارضی طور پر چھین لیے تھے۔ذرائع کے مطابق مخالف گروپوں نے طالبان کا پرچم اتار کر اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔