Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادمسیحی برادری نے پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،میاں اسلم

مسیحی برادری نے پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی منشور میں اس حو الے سے انقلابی پرو گرام رکھا ہے ،اسلامی ریاست مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کے بغیر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دارہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق برابر ہونگے اور ریاست سب کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت میر ا بادی میں ووکیشنل سینٹر کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس موقع پرجماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر نے بھی خطاب کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان میں رہنے والے تمام شہری ہماری نظر میں برابر کے حقوق کے حق دار ہیں اور سب کی جان مال عز ت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،سب کو تعلیم ،صحت اور روز گار کی برابرسہولتیں ملنی چاہئیں ،دہشت گردی کے خاتمہ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک سے معاشی اور سیاسی دہشت گردی کو بھی ختم کیا جائے ،جب تک لوگوں کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے ،بدامنی اور انتشار کا خاتمہ خواب و خیال کی باتیں رہیں گی ۔جمیل کھو کھرنے کہا جماعت اسلامی نے مذاہب کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور فاصلے مٹانے میںناقابل فراموش کردارادا کیاہے ،ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اورہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شریک ہونگے اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔