اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)انتظامیہ نے اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پہاڑوں کی کٹائی اور پتھر چرانے والوں کے خلاف کارروائی کی اور پہاڑوں کی کٹائی اور پتھر چرانے والے افراد کو اسلام پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا، اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہاڑ اسلام آباد کا حسن ہیں انکی حفاظت اور دیکھ بھال ہمارا اولین فرض ہے ۔مزید برآں شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں جس میں غیر قانونی عمارتیں، مکانات و دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔مزید برآں اسلام آباد کے علاقے آ ئی جے پی روڈ پر فیض آ باد تا کچا سٹاپ سیکٹر آئی ٹوئیلو کے شمال کی جانب تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پچیس ٹھئیے، پانچ کھوکے، چھ دیواریں، ایک سائن بورڈ، دو شیڈز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا، جبکہ ایک بھاری دروازے کو بھی گرادیا گیا۔علاوہ ازیں سیکٹر آ ئی ٹوئیلو کے بالمقابل آ ئی جے پی روڈ پر واقع ورکشاپوں نے گاڑیوں کے سپئرپارٹس کو گرین بیلٹ پر رکھ کر قبضہ کرلیا تھا، گرین بیلٹ کو خالی کروانے کے لئے لفٹر کی مدد سے تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا اور ضبط شدہ چھ ٹرک سٹور میں جمع کروا دئیے گئے ۔وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی، واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا شاہ اللہ دتہ میں عوامی شکایات کا نوٹس ،پہاڑوں کی کٹائی اور پتھر چرانے افراد گرفتار
سی ڈی اے کا شاہ اللہ دتہ میں عوامی شکایات کا نوٹس ،پہاڑوں کی کٹائی اور پتھر چرانے افراد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

