Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(سب نیوز)راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.90 فٹ تک پہنچنے کے بعد اس کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے صورت حال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق راول ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث کورنگ نالہ میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پانی کے بہاؤ میں شدت آنے کی صورت میں نالے اور نالے پر بنے عارضی پل استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔