اسلام آباد،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے آل پاکستان میڈیاورکرزآرگنائزیشن کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے )بل کی مشاورت میں بھی آل پاکستان ایم ڈبلیو او کا نمائندہ شامل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان میڈیاورکرزآرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آل پاکستان میڈیاورکرز آرگنائزیشن کے وفد کی صدارت چیئرمین نصیب علی تبسم اور جنرل سیکرٹری عادل جاوید چودھری نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی منظور علی میمن ، میڈیا ورکرزآرگنائزیشن اسلام آباد/راولپنڈی کے صدر عثمان جبار، جنرل سیکرٹری محمدارشد، فنانس سیکرٹری عرفان بخاری اور میڈیا ورکرزآرگنائزیشن پشاور کے فنانس سیکرٹری آفتاب مغل شریک تھے۔وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ یہ بل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ورکرز کے لئے تیار کیاگیا ہے ۔ الیکٹرانک میڈیا کے کارکنوں کی دادرسی کے لئے مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے ۔ بل کی منظوری کے بعدمیڈیا کمپلینٹ کونسل میں کارکنوں کو اکیس دن کے اندر انصاف مہیا کیا جائیگا۔اس موقع پر فرخ حبیب نے ڈی جی آئی پی منظور علی میمن کو ہدایت کی کہ میڈیا ورکرز کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کیا جائے یہ ان کا حق ہے۔آل پاکستان ایم ڈبلیو او کے چیئرمین نصیب علی تبسم نے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کو میڈیاورکرزکے بنیادی مسائل بارے آگاہ کیا جس پر وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں ڈی جی آئی پی منظور علی میمن سے چیئرمین آل پاکستان ایم ڈبلیو او نصیب علی تبسم کی بل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے بنائے گئے 14پوائنٹس کو بغور پڑھا گیا۔ نصیب علی تبسم نے کہا کہ یہ بل میڈیاورکرز کے لئے ایک نوید کی کرن ہے بل سے کارکن مضبوط ہونگے۔ آل پاکستان میڈیاورکرزآرگنائزیشن ، پاکستان میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے )بل کی حمایت کرتی ہے اور بل کی منظوری کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
آل پاکستان میڈیاورکرزآرگنائزیشن کامیاب جوان پروگرام میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر

