ہومدلچسپلاکھوں کے خرچ سے شکل بدل ڈالی

لاکھوں کے خرچ سے شکل بدل ڈالی

لندن ، انسٹاگرام ماڈل نے لاکھوں روپے خرچ کر کے اپنی شکل ہی بدل ڈالی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ کیو نے دو سالوں کے دوران خود ہی اپنے چہرے پر انجکشن لگائے، خاتون کے مطابق وہ اس سے قبل گلہری کی طرح دکھتی تھیں۔ برطانیہ کے ایک ٹی وی پروگرام کو انٹرویو میں کیو نے بتایا کہ وہ اپنی موجودہ شکل و صورت سے مطمئن ہیں۔انہوں نے خود کو خوبصورت عفریت قرار دیا ہے۔ پروگرام میں موجود ڈاکٹر نے یوکرائن کی خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا علاج کرائیں تاہم وہ ڈاکٹر کے مشورے کو مسلسل نظر انداز کرتی رہیں۔ پروگرام کے میزبان نے خاتون سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی چہرے کی ساخت کیوں تبدیل کی؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کا چہرہ بہت پتلا تھا اور گلہری جیسا دکھتا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔