ہومپاکستانپاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم تھری کا آغاز ہوگیا

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم تھری کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی ،پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق دوسترم سوئم کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشق کا مقصد دوطرفہ افواج کے مابین انسداد دہشتگردی تعاون کو بڑھانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مشق میں دوطرفہ سپیشل فورسز مغویوں کی رہائی اور کمپانڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کریں گی۔مشق میں ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے اترنے اورکلوز کوارٹر بیٹل بھی شامل ہے، یہ مشق مربوط ہم آہنگی، باہمی تعاون، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔